سعودی عرب میں آج عید الالضحیٰ منائی جارہی ہے،اس موقع پر مسجد الحرام اور مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم میں نماز عید کے عظیم الشان اجتماعات ہوئے۔مکہ مکرمہ میں مسجدالحرام میں عیدالاضحیٰ کی نمازکا عظیم الشان اجتماع ہوا ، نمازعیدکی امامت شیخ ڈاکٹرسعودالشریم نے کی۔اس موقع پر امت مسلمہ کے اتحاد ،مقبوضہ علاقوں کی بازیابی اور امن و امان کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔
مدینہ منورہ میں مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم میں نماز عید الاضحیٰ ادا کی گئی۔نماز میں بہت بڑی تعداد میں لوگ شریک ہوئے۔ امام نے خطبہ میں عید قرباں کی فضیلت اور قربانی کا فلسفہ بیان کیا۔انہوں نے کہا کہ عید کی خوشیوں سے محروم مسلمانوں کو یاد رکھنا اور ان کی مدد کرنا ہی اصل عید ہے۔ مملکت کے دیگر شہروں میں عید کی نماز کے بڑے بڑے اجتماعات ہوئے۔